ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اکنامک انڈیکیٹرز بہتر، مہنگائی کم اور ترقی کے  امکانات روشن، سٹیٹ بینک کی رپورٹ

State Bank of Pakistan, City42, Monitory Policy, economic indicators, growth rate improved,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مونیٹری پالیسی کے اعلان کے ساتھ بتایا ہے کہ  مہنگائی اٹحہتر مہنوں میں کم ترن شرح تک گر گئی ہے۔  معیشت کے انڈیکیٹر مزید بہتر ہوئے ہیں اور روپیہ مستحکم ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پیر کے روز نئی مونیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے انٹرسٹ ریٹ مزید دو فیصد کم کر دیا اور بتایا کہ ایسا اکنامک انڈیکیٹرز مین بہتری کے سبب کیا گیا ہے۔ 

سٹیٹ بینک نے بتایا کہ نومبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 78 ماہ کی کم سطح 4.90 فیصد تک گرگئی ہے۔ روپے کی قدر میں استحکام دیکھا جارہا ہے۔ معاشی اعداوشمار بہتر ہورہےہیں۔ 

 مہنگائی سال در سال توقعات کے مطابق نومبر میں 4.9 فیصد ہوگئی ہے۔  مہنگائی کی بڑی وجہ غذائی کموڈٹیز کی مہنگائی کا مسلسل کم ہونا ہے۔   مہنگائی میں کمی کا سبب نومبر 2023 میں گیس قیمتوں کے اثرات کا کم ہونا بھی ہے۔ 
 قوزی گرانی 9.7 فیصد پر اٹل ثابت ہورہی ہے۔

سٹیٹ بینک نے کہا کہ قیمتوں کے حوالے سے کنزیومرز اور کاروباری اداروں کی مہنگائی کی توقعات متضاد ہیں۔  معیشت کے حالیہ اعداد گروتھ ریٹ کے امکانات بہتر ہونے کا اشارہ دے رہے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے ذمہ داروں نے بتایا کہ  پالیسی ریٹ میں احتیاط سے کمی نے مہنگائی اور بیرونی کھاتے پر دباو کو قابو میں رکھا ہے۔  پالیسی ریٹ میں کمی کرنے میں احتیاط  کی وجہ سےپائیدار بنیاد پر معاشی نمو کو تقویت مل رہی ہے۔

سٹیٹ بینک  کی مونیٹری رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرنٹ اکاونٹ  اکتوبر میں مسلسل تیسری بار سرپلس رہا۔  اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی سے درآمدی بل اور مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔ 
نجی شعبے کے قرضوں میں اضافہ آسان مالی حالات اور قرض ڈپازٹس تناسب پورا کرنے کی نشاندہی کرتا ہے۔ 
 ٹیکس وصولی اور ٹیکسوں کے اہداف کا فرق بڑھ گیا ہے۔