ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افراط زر میں مزید کمی لائیں گے، شہباز شریف کا مونیٹری پالیسی پر تبصرہ

Shahbaz Sharif, City42, Interest Rate, Inflation rate decline,
کیپشن: ۔وزیراعظم شہباز نے توقع ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں افراطِ زر مزید کم کرنے مین کامیابی ہو گی۔ انہوں نے انٹرسٹ ریٹ میں دو پرسنٹ کمی کو کاروبار کے لئے خوش آئند قرار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیر اعظم شہباز شریف نے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لئے وزیر خزانہ اور اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

وزیراعظم  نے سٹیٹ بینک کی نئی مونیٹری پالیسی کے آنے کے بعد اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی ریٹ کا 13 فیصد پر آنا ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ہے ۔ وزیراعظم  نے تو پاکیسی ریٹ میں دو پرسنٹ کمی کو خوش آئند قرار دیا ہے لیکن پاکستان کے ایکسپورٹ  مینوفیکچرنگ سے وابستہ افراد انٹرسٹ ریٹ میں پانچ پرسنٹ کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 شہباز شریف نے کہا، پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔  کم افراط زر کی شرح کی بدولت پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے۔

 امید کرتے ہیں کہ آنے والے مہینوں میں افراط زر میں مزید کمی ہو گی۔