ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوری کے 72 ہزار 312 مقدمات درج

 چوری کے 72 ہزار 312 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لاہور میں چوری اور نقب زنی کی بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا،رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران چوری کے 72 ہزار 312 مقدمات درج کئے گئے

مختلف تھانوں میں نقب زنی کے مجموعی طور پر 5116 مقدمات درج ہوئے،پولیس ریکارڈ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 17 ہزار 210 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویژن چوری کی 15 ہزار 746 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،صدر ڈویژن چوری کے 13 ہزار 592 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن میں 10 ہزار 110، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں چوری کے 8672 مقدمات درج ہوئے، سول لائنز ڈویژن میں 11 ماہ کے دوران چوری کی 6982 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،  پولیس ریکارڈ کے مطابق نقب زنی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 1270 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،صدر ڈویژن نقب زنی کی 1120 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،ماڈل ٹاؤن ڈویژن نقب زنی کے 942 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،سٹی ڈویژن میں 912، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں نقب زنی کے 510 مقدمات درج ہوئے،  سول لائنز ڈویژن میں 11 ماہ کے دوران نقب زنی کی 362 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،