ویب ڈیسک : جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی افغان سفارتخانہ میں افغانستان کے سفیر سردار احمد جان شکیب سے ملاقات ہوئی ۔
مولانا فضل الرحمان نے ملا خلیل الرحمان حقانی کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، اور مرحوم کی بلندی درجات اور مغفرت کے لئے دعاء کی ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملا خلیل الرحمان حقانی کی شہادت امارت اسلامیہ کا ناقابل تلافی نقصان ہے، امارت اسلامیہ اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔
مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری، مولانا جمال الدین ان کے ہمراہ تھے۔