ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا فضل الرحمان کی افغان سفارتخانہ آمد، ملا خلیل الرحمان حقانی کی شہادت پر اظہار افسوس

مولانا فضل الرحمان کی افغان سفارتخانہ آمد، ملا خلیل الرحمان حقانی کی شہادت پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی افغان سفارتخانہ میں افغانستان کے سفیر سردار احمد جان شکیب سے ملاقات ہوئی ۔ 

مولانا فضل الرحمان نے ملا خلیل الرحمان حقانی کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، اور مرحوم کی بلندی درجات اور مغفرت کے لئے دعاء کی ۔ 

مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ ملا خلیل الرحمان حقانی کی شہادت امارت اسلامیہ کا ناقابل تلافی نقصان ہے، امارت اسلامیہ اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔ 

مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری، مولانا جمال الدین ان کے ہمراہ تھے۔