سٹی42: تل ابیب کی ڈسٹرکت کورٹ میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے مجرمانہ مقدمات کی کل کے لیے ہونے والی سماعت کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تل ابیب ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج ریوکا فریڈمین-فیلڈمین نےنیتن یاہو کے کل عدالت میں عدم حاضری کے جواز پر پر وزیر اعظم کی دفاعی ٹیم کی طرف سے بند کمرے کے دلائل سننے کے بعد بینچ کی جانب سے کہا کہ کل مقدمات کی سماعت نہیں ہو گی۔
فریڈمین-فیلڈمین نے سیشن میں تاخیر کی وجہ "خصوصی حالات" کا حوالہ دیا، جس میں نیتن یاہو کو بدعنوانی کےمقدمات مین اپنا مؤقف عدالت میں پیش کرنے کا عمل جاری رکھنا تھا۔
نیتن یاہو اور ان کی دفاعی ٹیم نے ججوں سے کہا تھا کہ وہ سماعت ملتوی کر دیں جب نیتن یاہو مختصر وقت کیلئے کمرہ عدالت سے باہر چلے گئے۔ وزیر اعظم اور ان کے دفاعی وکیل امیت حداد نے کہا کہ وہ صرف بند دروازوں کے پیچھے ہی (جواز) بتا سکتے ہیں کہ کیوں منگل کی سماعت میں تاخیر کی ضرورت ہے۔