سٹی 42 : بھارتی شہری حمیدہ بانو وطن واپس روانہ ہوگئیں ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی شہری حمیدہ بانو کو واہگہ اٹاری سرحد سے واپس بھیجا گیا, پاکستان نے حمیدہ بانو کو ان کی بھارتی شہریت کی تصدیق کے بعد واپس بھیجا, حمیدہ بانو کہ شہریت کی تصدیق ہوتے ہی دفتر خارجہ نے انہیں 10 روز سے کم مدت میں وطن واپس بھجوانے کا فیصلہ کیا۔
حمیدہ بانو کو ان کی طویل العمری پر انسانی ہمدردی کے تحت واپس بھیجا گیا, میڈیا پر معاملہ اجاگر ہونے کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ نے اس کیس پر کام کیا, تاہم حمیدہ بانو کی شہریت کی تصدیق میں تھوڑا وقت لگا ۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمیدہ بانو نے 2002 میں بھارت چھوڑا تھا, انہیں ایک بھرتی ایجنٹ نے دبئی میں خانساماں کی نوکری کا وعدہ کیا تھا, تاہم دبئی کی بجائے انہیں پاکستان پہنچا دیا گیا۔