پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانیوالے پولیس اہلکاروں کی شامت

16 Dec, 2024 | 05:00 PM

ویب ڈیسک : ٹک ٹاک بنانے والے پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی ۔

 کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانےوالے نو اہلکاروں کو سزائیں سنادیں، سزائیں پانے والوں میں دو خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔ تمام اہلکاروں کے ایک سال کے انکرینمنٹ اور بونس روک دیئے گئے۔ 

کراچی پولیس چیف نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ۔ سزا پانے والوں میں کانسٹیبل ماجدعلی،نعمان خان اور نعمان سجاد ، سپاہی احمد علی،حزیفہ،قاسم اور ذیشان شامل ہیں، اس کے علاوہ 2 خواتین اہلکار سونیا اور منیما بھی سزا پانے والوں میں شامل ہیں ۔

پولیس چیف کی جانب سے یونیفارم میں غیر ضروری ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد ہے ۔ 

مزیدخبریں