ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2 فیصد کی کمی کردی۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے سود کی شرح 13 فیصد کردی ہے۔

سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آج نئی سہ ماہی مونیٹری پالیسی کا اعلان کیا تو مسلسل پانچویں مرتبہ شرح سود کم کی ہے۔

پاکستان کے صنعتکاروں کی طرف سے شرح سود میں پانچ سو بیسس پوائنٹس کی کمی کا مطالبہ کای گا رہا تھا جس کا مطلب شرح سود میں 5 فیصد کمی تھا، سٹیٹ بینک نے آج صرف دو فیسد کمی کی ہے۔ 

اس  سال شرح سود میں تھوڑا تھوڑا کر کے  9 فیصد کمی کی گئی۔ اب  شرح سود 15 فیصد سے کم ہوکر 13فیصد پر آگئی ہے جسے صنعتکار اب بھی زیادہ قرار دے رہے ہیں کیونکہ انہیں اس انٹرسٹ ریٹ پر قرض لے کر مینوفیکچرنگ کے تمام مراحل سے گزرنے کے بعد اپنی مصنوعات کی ایکسپورٹ سے حاصل ہونے والے منافع میں سے 13 فیصد کی ادائیگی کے بعد نہ ہونے کے برابر پرافٹ بچتا ہے۔
دنیا میں کورونا وبا پھیلنے سے کساد بازاری، مینوفیکچرنگ کے بحران اور  مہنگائی کی جو لہر اٹھی تھی ان نے معاشی نظام کو تباہی سے  دوچار کر دیا تھا تب پاکستان کے ریاستی بینک نے بھی دنیا کے بیشتر ملکوں کے طرح انٹرسٹ ریٹ مین بے تحاشا اغافہ کر دیا تھا۔ دنیا کے تمام صنعتی ممالک مین اب سود کی شرح دوبارہ کم ہو چکی ہے تاہم پاکستان مین اب بھی سود کی شرح قدرے زیادہ ہے۔

Ansa Awais

Content Writer