ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کالج کی طالبات کو اسکوٹی کی چابیاں دیدیں

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کالج کی طالبات کو اسکوٹی کی چابیاں دیدیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کینٹ کی طالبات کو اسکوٹی کی چابیاں دے دیں۔ 

صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید دورانی ، پرنسپل گالز کالج اور طالبات کے اہل خانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

 وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے طالبات کے بھائیوں کو  عارضی سرکاری ملازمت دینے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ترقی نسواں صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، حکومت کے اس اقدام کا مقصد خواتین کو باختیار اور با اعتماد بنانا ہے۔ 

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی متوسط طبقہ ہمارے  معاشرے میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے، میں خود بھی ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت پنک سکوٹی کے اس اسکیم کو مزید وسعت دے گی۔