ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں 

16 Dec, 2024 | 04:46 PM

اقصیٰ شاہد:ڈرگ روڈ اسٹیشن پر رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئی

رحمان بابا ایکسپریس کراچی سے روانہ ہوئی تھی ، اسٹیشن مینجر کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتری ہیں۔  ٹریک بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے۔  

 تاحال کسی  جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں آئی 

مسافر  کا کہنا ہے کہ ٹرین ڈرگ روڈ اسٹیشن پر پہنچی تو ایک بوگی کی چین اتر گئی، متاثرہ بوگی کو ڈرگ روڈ اسٹیشن پر ہی الگ کر دیا گیا،  غلط ٹریک سے ٹرین کو لے جایا گیا تو ٹرین پٹری سے اتر گئی، 1 بجے کے قریب ٹرین پٹری سے اتری ہے اب تک روانہ نہیں ہوسکی، کچھ مسافروں کو اتار دیا گیا ہے، جن کو  اگلی ٹرین سے بھیجا جائے گا،ایک اسٹیشن پر ہی ٹرین کی یہ حالت ہے، انتظامیہ ٹرین کو پہلے سے چیک نہیں کرتی یہ بڑی نا اہلی ہے۔

رحمان بابا ٹرین کے ایک حصے کو ڈرگ روڈ اسٹیشن سے روانہ کردیا گیا،واقعے کے باعث متعدد آنے اور جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار  ہیں ۔ ڈرگ روڈ اسٹیشن پر مسافروں کا رش لگ گیا رحمان بابا ٹرین کی 4 بوگیوں کو روانہ کر دیا گیا۔ دیگر بوگیاں اور مسافر تاحال ڈرگ روڈ اسٹیشن پر موجود ہیں

مزیدخبریں