عابد چوہدری : تھانہ مزنگ اور تھانہ گوالمنڈی نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ڈکیت اور 2چور گرفتار کرلیے ۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مزنگ خالد فاروق نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متحرک فاجا ڈکیت گینگ کے 4ملزمان گرفتار کرلیے ۔ گرفتار ملزمان میں گینگ کاسرغنہ فہد عرف فاجا اور اس کے ساتھی شامل ہیں ۔ ملزمان سے لاکھوں مالیت کے موبائل فونز،نقدی اور اسلحہ برآمد ہوئے ۔ دوران تفتیش ملزمان نے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کاانکشاف بھی کیا
تھانہ گوالمنڈی ،2 چور گرفتار
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گوالمنڈی نعیم شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور 2چورگرفتار کر لیے
گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ انصر عرف منشی اور اسکا ساتھی زمان شامل ہے ۔انچارج انویسٹی گیشن کےمطابق ملزمان سے شہریوں کے چوری کیےگئےموبائل فونز و نقدی برآمد ہوئے ۔ ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا