ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد میں افسوسناک حادثہ

ایبٹ آباد میں افسوسناک حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ نمبل میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ 

مسافر وین میں 12 مسافر سوار تھے، مسافر وین بکوٹ سے نمل جا رہی تھی، اسی دوران خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی اس قدر بے قابو ہوگئی کہ ڈرائور بھی سنبھال نہ سکا، وین کھائی میں جاگری ۔ 

حادثے میں 10 مسافر شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کو کھائی سے نکالنے کیلئے مقامی افراد نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔