شاہین عتیق : امیر بالاج قتل کیس کی سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی ،سیشن عدالت نے دو ملزمان ہارون اور سہیل محمود کوفرد جرم کیلئے طلب کرلیا۔
ایڈیشنل سیشن جج اسدحفظ کی عدالت میں امیربالاج قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ملزم ہارون کوجیل سے لا کر پیش کیاگیا جبکہ دوسرا ملزم سہیل محمود ضمانت پر ہونے کی وجہ سے خود پیش ہوا۔عدالت نے دونوں کی حاضری کے بعد ان کونقول دیکر پندرہ جنوری کو فردجرم کیلئے طلب کرلیا۔ عدالت میں پیش کیے گئے چالان میں طیفی بٹ،گوگی بٹ اشتہاری ملزم ہیں جبکہ احسن رضا شاہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے۔ سماعت کے دوران پولیس کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ ملزمان پرالزام ہےکہ انہوں نے چوہنگ میں شادی کی تقریب میں شرکت کےدوران امیربالاج کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔