ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک اور بنوں میں انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ پولیو ورکر زخمی ہوگیا۔
کرک تحصیل بانڈہ داود شاہ کے علاقے شکر خیل میں پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ایک پولیو ورکر زخمی، کرک زخمی اہلکار کو ریسکیو نےعلاج کےلئے ٹی ایچ کیو اسپتال بانڈہ منتقل کردیا۔
بنوں میں تھانہ صدر کی حدود میں پولیو اہلکار پر فائرنگ کی گئی، جس سے اہلکار حیات اللہ خان زخمی ہوگیا۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کرک اوربنوں میں انسداد پولیو ٹیموں پرحملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پولیو پاکستان سے ختم کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسزکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پولیو کے مرض سے پاک کرنے کے لیے سرگرم عمل پولیو ورکرز پر حملہ باعث تشویش ہے، اس قسم کی کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔