سٹی 42 :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اے پی ایس سانحہ ملکی تاریخ کے تاریک ترین ابواب میں سے ایک ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور (16 دسمبر ) کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ثابت قدم رہے گی، آنے والی نسلوں کو محفوظ بنائے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا اے پی ایس سانحہ ملکی تاریخ کے تاریک ترین ابواب میں سے ایک ہے، یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس نے قوم کے ضمیر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا، اس سانحہ نے ہمیں دہشتگردی کے ناسور کے خلاف متحد کردیا۔
بلاول بھٹو نے شہید طلبا اور اسٹاف ممبرز کے اہلخانہ کے حوصلے اور بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان پر موثرعملدرآمد یقینی بنائیں، انتہا پسندی کے بنیادی اسباب کو تعلیم، معاشی مواقع اور سماجی ہم آہنگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ آئیے آج اِس افسوسناک دن پر اے پی ایس کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کریں۔ تجدیدِ عہد کریں کہ ہم ایک ایسے پاکستان کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے جو دہشتگردی سے پاک ہو۔