شوگر ملوں میں ٹیکس چوری کی سہولت کاری میں ملوث 9 افسران معطل

16 Dec, 2024 | 03:24 PM

کلیم اختر: ایف بی آر کی انٹیلی جنس و انوسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ کی رپورٹ پر 9 افسران کو معطل کر دیا گیا،شوگر کی صنعت میں ٹیکس چوری کی ملی بھگت اور سہولت کاری میں ملوث 9 افسران کو معطل کیا گیا۔

معطل ہونے والوں میں گریڈ 17 سے 13 تک ملازمین و افسران شامل ہیں،متعلقہ افسران ملک کی مختلف شوگر ملوں میں ٹیکس چوری کی سہولت کاری میں ملوث تھے،ایف بی آر نے ابتدائی طور پر 10شوگر ملوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور ٹیکس اسٹمپ کے بغیر چینی کی فروخت میں پانچ شوگر ملوں کی نشاندہی کی گئی تھی،ایف بی آر کو بعض شوگر ملز ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی مہر کے بغیر چینی فروخت کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھی۔

شوگر ملز کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ، کوتاہی میں کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں