مختلف ممالک کے وفود کا پاکستان کا دورہ کرنا خوش آئند ہے، عطاتارڑ

16 Dec, 2024 | 03:18 PM

ویب ڈیسک : وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ مختلف ممالک کے وفود کا پاکستان کا دورہ کرنا خوش آئند ہے ۔ 

 وزیراطلاعات عطاتارڑ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی سے بہترین معاشرہ تشکیل پاتاہے ۔ پاکستان کی ثقافت اور ورثے کی تاریخ صدیوں پرانی ہے، پاکستان کی ثقافت اورتہذیب ہماری پہچان ہے، پاکستان ایک خوبصورت اور پرامن ملک ہے، پاکستان کے لوگ پرامن اور مہمان نواز ہیں۔

عطاتارڑ نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے محفوظ ملک ہے، مختلف ممالک کے وفود کا پاکستان کا دورہ کرنا خوش آئند ہے، پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے ہی سیاسی مسائل کا حل نکالا جاسکتاہے، ڈائیلاگ ہر مسئلے کا حل ہے، ہمیں مثبت سوچ کی بہت ضرورت ہے، ہم ملکی ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔ 

مزیدخبریں