شاہین عتیق: جوڈیشل مجسٹریٹ کاشف علی پاشا نے ٹک ٹاکر رجب بٹ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔
عدالت نے رجب بٹ کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
رجب بٹ کو حالیہ دنوں میں مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، تاہم ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے انہیں رہائی کی اجازت دے دی۔
مچلکے جمع کرانے کے بعد رجب بٹ کو جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب رجب بٹ سے تحویل میں لیا گیا شیر کا بچہ سفاری زو میں منتقل کر دیا گیا , تاہم مزید فیصلہ کورٹ کی جانب سے کیا جائے گا ،فیصلہ آنے تک شیر کا بچہ محکمہ وائلڈ لائف کی تحویل میں رہے گا۔