سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اورچین کےدہائیوں پرانے مضبوط وبرادرانہ تعلقات ہیں ۔
مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ چین کی ترقی کرتی ہوئی معیشت ہمارےلیےقابل تقلیدہے، چینی حکومت کی سیاسی بصیرت وترقی سب کیلئےمشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی لیڈرشپ اورمختلف کمپنیوں سےسیرحاصل گفتگوہوئی، آئی ٹی،زراعت،مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پرگفتگوہوئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ چینی تاجروں کوپنجاب میں سرمایہ کاری کیلئےسہولت فراہم کریں گے، پنجاب بزنس کونسل دونوں ممالک کےدرمیان اہم کردار ادا کرےگی۔ انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاراورتاجرپنجاب میں سرمایہ کاری کریں ۔ پنجاب کودنیابھرکیلئےتجارت وسرمایہ کاری کامرکزبنائیں گے ۔