ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنماء محمد اقبال کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پی ٹی آئی رہنماء محمد اقبال کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : تحریک انصاف اوکاڑہ کے رہنماء محمد اقبال کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، عدالت نے ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب پولیس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا.
 جسٹس فاروق حیدر نے ہی ٹی آئی رہنماء محمد اقبال کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں آئی جی پنجاب،ایف آئی اے،ڈائیریکٹر ایمیگریشن کو فریق بنایا گیا ہے،گورنمنٹ پنجاب کی جناب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد فرخ خان لودھی پیش ہوئے.

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاکہ درخواست گزار کی کی اہلیہ ساؤتھ افریقہ کی نیشنل ہے,درخواست گزار نے اپنی بیوی سے ملنے جانا ہے،درخواست گزار کا سیاسی خاندان سے تعلق ہونے پر نام پی این آئی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے،درخواست گزار کا بھائی جاوید اقبال 2024 میں پی ٹی آئی سے انتخابات میں حصہ لیا تھا،درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست گزار کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دے.

Ansa Awais

Content Writer