ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ ریکھا کے انکی خاتون مینیجر کیساتھ ناجائز تعلقات کی خبروں نے ہلچل مچادی

اداکارہ ریکھا کے انکی خاتون مینیجر کیساتھ ناجائز تعلقات کی خبروں نے ہلچل مچادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا رپورٹ میں ماضی کی خوبرو اداکارہ ریکھا کے ان کی خاتون مینیجر فرزانہ کے ساتھ ناجائز تعلقات کی خبروں نے ہلچل مچادی۔

ریکھا کاشمار بالی وڈ کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں لیکن ریکھا کی ازدواجی زندگی ان کے کیرئیر کی طرح اتنی کامیاب نہ رہی۔

ماضی میں ریکھا اور امیتابھ بچن کے تعلقات کا  خاصا چرچا رہا لیکن یہ محبت بہت مختصر رہی جس میں ناکامی کے بعد ریکھا نے بزنس مین مکیش اگروال سے شادی کرلی  لیکن مکیش کی خودکشی کے بعد ریکھا نے شادی نہیں کی۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں ریکھا کی شادی نہ کرنے کی وجہ ان کی مینیجر فرزانہ کو بتایا گیا ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ریکھا نے شوہر مکیش اگروال کی زندگی میں فرزانہ کو بطور مینیجر ہائر کیا تھا جو مکیش کی خودکشی کے بعد ریکھا کے بہت قریب ہوگئیں۔