ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عارف والا ؛  نجی سکول بس  اُلٹ گئی، نتیجے  میں متعدد طلباء سمیت  ڈرائیور  زخمی

 عارف والا ؛  نجی سکول بس  اُلٹ گئی، نتیجے  میں متعدد طلباء سمیت  ڈرائیور  زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد احمد: عارف والا میں  نجی سکول بس  اُلٹ گئی،حادثے  کے نتیجے  میں متعدد طلباء سمیت ڈرائیور  زخمی ہوگیا۔

 ریسکیو ذرائع کے  مطابق عارف والا کے علاقہ رنگشاہ کی حدود  51 ایس پی کے قریب نجی سکول کے بچوں کی بس کو حادثہ پیش آیا۔

 ذرائع نے بتایا کہ  سکول بس بچوں کو لے کر جا رہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر  قریب کھیتوں میں الٹ گئی۔

 حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور پولیس کی گاڑیاں موقع پہ پہنچ گئیں جبکہ  ریسکیو نے زخمی بچوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت بس میں چالیس سے پچاس کے قریب بچے سوار تھے ۔