سعیداحمد سعید:پاکستان کی ہوابازی کی صنعت میں اہم پیش رفت،ائیر بلیو کا پاکستان سے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کافیصلہ,ائیر بلیو نے لاہور اور اسلام آباد سے برطانیہ کیلئے پروازو ں کے آغاز کی تیاری شروع کردی.
ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی ایوی ایشن حکام کاوفدآئندہ ماہ جنوری کے پہلے ہفتے لاہور پہنچے گا،وفدمسافروں کو دی جانے والی سہولیات اور دیگر معاملات کا جائزہ لے گا۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن کیساتھ فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کیلئے بات چیت میں پیشرفت ہوئی،پاکستان نےایف اےاےکےساتھ ،ایم او یو پر دستخط کردئیے ہیں۔
ڈی جی سی اے اے کا کہنا تھاکہ ایم اویو میں زیرالتوامالیاتی ذمہ داریوں کو طے کیا جارہا ہے ،جلد امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ادائیگی کریں گے،ایف اےاےکاوفد فروری یامارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گا،پاکستان کی امریکا کیلئے پروازیں 2017میں بند ہوئی تھیں۔