پولیو ٹیم پر حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید

16 Dec, 2024 | 11:42 AM

قیصر بخاری:کرک کے علاقہ تھانہ ٹیری کی حدود شکر خیل میں پولیو ٹیم پر حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیو ورکر زخمی، فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہید پولیس اہلکار کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی۔
ڈی پی او خان خیل جائے وقوعہ پہنچ گئے ، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لئے پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ علاقے کا گھیراو کرلیا۔

مزیدخبریں