سرکاری سکولوں میں سینئراساتذہ کی ترقیوں میں تاخیرکی وجہ سامنے آگئی

16 Dec, 2024 | 11:35 AM

جنیدریاض:پنجاب میں 7ہزار سکول سربراہان اور سبجیکٹ سپیشلسٹ کی آسامیاں خالی ہونیکا انکشاف،سکول ایجوکیشن نے 14ہزار ایس ایس ٹی اساتذہ کو پروموشن لنک ٹریننگ کااعلان کررکھا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب ٹیچرز یونین نے گریڈ16کے اساتذہ کو گریڈ 17میں ترقیا ں دینے کامطالبہ کیا،سکول ایجوکیشن نے 14ہزار ایس ایس ٹی اساتذہ کو پروموشن لنک ٹریننگ کااعلان کررکھا ہے۔

اعلان کے باوجود پروموشن کیلئے ٹریننگ شروع نہیں کرائی جاسکی۔

سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ ترقیوں کیلئےاساتذہ کی مرحلہ وارٹریننگ کاسلسلہ جاری ہے،اساتذہ کو ٹریننگ کے بعد خالی آسامیوں پر تعینات کیا جائیگا،سکول سربراہان کی تعیناتی کیلئے ٹیسٹ لیا جائے گی۔
صرف ٹیسٹ پاس کرنےوالےاساتذہ کو ہی سکول ہیڈ لگایا جائے گا،ٹیسٹ پاس کرنیوالوں کو 5سے10ہزار اضافی الاؤنس بھی دیا جائیگا۔

مزیدخبریں