شادمان ؛ نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پکڑا گیا

16 Dec, 2024 | 11:24 AM

عابد چودھری: شادمان میں نوکری کا جھانسہ دے کر 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کا معاملہ، شادمان پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن  اخلاق اللہ تارڑکا کہناتھا کہ ملزم 17 سالہ عروج فاطمہ کو ورغلا کر شادمان مارکیٹ میں واقع ہوٹل لیے گیا، ملزم علی رضا ہوٹل میں لڑکی سے زیادتی کے بعد فرار ہو گیا تھا،متاثرہ لڑکی لاہور میں اپنے ماموں کے پاس رہائش پذیر تھی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ نے ایس ایچ او و پولیس ٹیم کو شاباش دی، کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزیدخبریں