ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قتل کی ایک لرزہ خیز واردات؛ بہنوئی نے سالی کا سر دھڑ سے الگ کرکے کچرے میں پھینک دیا

قتل کی ایک لرزہ خیز واردات؛ بہنوئی نے سالی کا سر دھڑ سے الگ کرکے کچرے میں پھینک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں قتل کی ایک لرزہ خیز واردات میں سفاک بہنوئی نے اپنی سالی کو قتل کردیا، ملزم نے مقتولہ کا سر دھڑ سے الگ کرکے کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کولکتہ کے ٹولی گنج علاقے میں پولیس کو کچرے کے ڈھیر سے ایک خاتون کا کٹا ہوا سر ملا جبکہ مقتولہ خاتون کے جسم کے دیگر اعضاء ریجنٹ پارک کے علاقے میں ایک تالاب کے پاس ملے تھے۔

پولیس ابتدائی تحقیقات میں 24 گھنٹے کے اندر قاتل تک باآسانی پہنچ گئی، پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عتیق الرحمان لشکر کے نام سے ہوئی ہے جو دہاڑی دار مزدور ہے ملزم کو اس کے آبائی گاؤں سے گرفتار کرلیا گیا۔


پولیس حکام کے مطابق خاتون کو مبینہ طور پر اس کے بہنوئی نے غصے میں آکر قتل کیا کیونکہ وہ مقتولہ سے جسمانی تعلقات بنانے کا خواہشمند تھا جسے مقتولہ نے سختی سے رد کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عتیق الرحمان لشکر نے اپنی سالی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ مقتولہ نے دو سال قبل اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

علاقے کے ڈپٹی کمشنر نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ مقتولہ ریجنٹ پارک کے علاقے میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی اور روزانہ اپنے اسی بہنوئی کے ساتھ کام پر جاتی تھی۔

ڈی سی کے مطابق ملزم لشکر خاتون کے ساتھ ناجائز رشتہ استوار کرنا چاہتا تھا اور جب خاتون نے اس کو مسترد کیا تو وہ غصے میں آگیا بعد ازاں خاتون نے اس کے ساتھ آنا جانا بند کرکے اس کا فون نمبر بھی بلاک کردیا تھا۔

وقوعہ کے روز جب وہ کام سے چھٹی کرکے گھر واپس جارہی تھی تو ملزم اسے زبردستی ایک زیر تعمیر عمارت میں لے گیا اور اس کا گلا گھونٹنے کے بعد اس کا سر دھڑ سے الگ کردیا۔

ملزم نے پکڑے جانے سے بچنے کیلیے اس کی لاش کو تین حصوں میں کاٹ کر مختلف مقامات پر پھینک دیا۔ مقتولہ کی عمر 35 سے 40 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔