پارٹی میں اختلافات ، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو دو ٹوک بیان

16 Dec, 2024 | 11:11 AM

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے پارٹی میں اختلافات کی تردید کر دی۔

  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں نہ کوئی خوف ہے اور نہ اختلافات، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،  انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہر کوئی باہر آکر پریس کانفرنس کرتا ہے۔

  شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں پارٹی کی طرف سے ہرکسی کی پریس کانفرنس پر پابندی ہونی چاہیے۔

 یہ بھی پڑھیں : سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

  پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد پارٹی کے مقرر افراد کو ہی میڈیا پر بیان دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ شخص میڈیا پر بیان دیتا ہے جس سے کنفیوژن پیدا ہوجاتی ہے۔

مزیدخبریں