موسم بدلتے ہی بچے نمونیا کا شکار، 2 بچے جاں بحق،متعددنئے مریض رپورٹ

16 Dec, 2024 | 11:08 AM

طاہرجوئیہ: بہاولپور میں موسم کی تبدیلی کے باعث بچوں میں نمونیا کی شکایات بڑھ گئیں ، جس کے نتیجے میں 2بچے جاں کی بازی ہار گئے۔

13 ماہ کے بچے اور 8 ماہ کی بچی کو سر صادق عباسی ہسپتال میں زیر علاج رکھا گیا تھا۔ بچے کا تعلق احمد پوری گیٹ جبکہ بچی کا تعلق قلعہ دیرواڑ چولستان سے تھا۔

دونوں بچے 2 اور 3 دسمبر سے ہسپتال میں نمونیا کے علاج کے لیے داخل تھے۔

دوسری جانب  رواں ماہ نمونیا سے متاثرہ 18 بچے مختلف ہسپتالوں میں ریفر کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 7 بچے سر صادق عباسی اور بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزیدخبریں