ویب ڈیسک :صوبہ پنجاب میں ایکسرے کے بہانے لڑکی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ ضلع قصور کے شہر پھول نگر میں پیش آیا جہاں اسپتال کے ملازم نے ایکسرے کے دوران لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایکسرے ٹیکنیشئن نے زیادتی کی کوشش کی تو لڑکی نے شور مچا دیا جس پر وہاں موجود لوگ پہنچ گئے تاہم ملزم وہاں سے بھاگ گیا۔
لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ صدر پھول نگر میں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس نے واقعے اور ملزم سے متعلق اسپتال انتظامیہ سے تفصیلات طلب مانگ لی ہیں۔