پتوکی: پولیس کی حوا کی بیٹی کی تذلیل، گاڑی کے نیچے کچلنے کی کوشش

16 Dec, 2024 | 10:44 AM

ملک محمد اکمل: تھانہ صدر پتوکی پولیس کے اہلکاروں نے حوا کی بیٹی کی تذلیل کرتے ہوئے اسے پولیس گاڑی کے نیچے کچلنے کی کوشش کی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون اپنے خاوند کو پولیس گردی سے بچانے کی کوشش کر رہی تھی۔ویڈیو میں خاتون کو پولیس گاڑی کے سامنے آہ و بکا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پولیس اہلکار بغیر لیڈی کانسٹیبل کے خاتون کو دھکے دے رہے تھے۔

بعد ازاں تھانہ صدر پولیس نے الٹا خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور اس مقدمے کی تفتیش خاتون افسر کی بجائے مرد پولیس افسر کے سپرد کر دی گئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون نے اپنے خاوند کو بچانے کے لیے گاڑی کے بونٹ کو مکے مارے، دوپٹا آگے پھینکا اور گالیاں دیں۔

مزیدخبریں