شاہین عتیق:ایڈیشنل سیشن جج سیدنجف حیدرکاظمی نےتہرےقتل کیس کافیصلہ سنادیا، جرم ثابت ہونےپرملزم شان کو3بارسزائےموت دینے کا حکم دیا۔
مجرم شان کو5لاکھ مقتول کےورثاکومعاوضہ اداکرنےکاحکم بھی دیا، عدالت نے حکم جاری کیا کہ مجرم کی لاش تختہ دارپراسوقت تک لٹکتی رہےجب تک جان نہ نکل جائے،عدالت نےدوسرےملزم عابدحسین کوشک کافائدہ دےکربری کردیا۔
مجرم نےجائیدادکی خاطرماموں،ممانی اورانکےبیٹےکوبےدردی سےقتل کردیاتھا، مجرم کیخلاف تھانہ مغلپورہ نے 2022میں مقدمہ درج کرکےچالان پیش کیاتھا۔