شہزاد احمد: عارف والا کے علاقے رنگشاہ کی حدود 51 ایس پی کے قریب نجی سکول کی بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں متعدد طلباء اور ڈرائیور زخمی ہو گئے۔
بس میں 40 سے 50 بچے سوار تھے، جو اسکول جا رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھیتوں میں الٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے زخمی بچوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔