ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیتن یاہو نےٹرمپ کو شام میں کارروائیوں کی وجہ بتادی

نیتن یاہو نےٹرمپ کو شام میں کارروائیوں کی وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ کو کہا ہے کہ شام سے تنازع میں ہماری کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بتایا کہ ٹرمپ سے شام میں پیش رفت اور غزہ سے یرغمالیوں کی بحفاظت رہائی پر بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ شام میں اسرائیلی کارروائیاں شام سے اسرائیل کو ممکنہ خطرات سے بچانے اور اسرائیل کے ساتھ سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے بننے سے روکنے کے لیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے چند گھنٹوں میں شام پر 60 کے قریب حملے کیے، شامی مبصرین کے مطابق اسرائیل نے شام کے فوجی ٹھکانوں پر 61 میزائل داغے۔