ویب ڈیسک: موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی دکانداروں نے خود ساختہ مہنگائی کرتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا ۔اوگرا اپنی ہی مقرر کردہ قیمتوں پر عمل درآمد کرانے میں مسلسل ناکام ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی قیمت 290 روپے ہوگئی ہے جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 300 سے 320 روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے جس سے ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
علا وہ ازیں ایل پی جی کی سرکاری قیمت سے 36 روپے کلو مہنگی فروخت ہورہی ہے کیونکہ اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے کلو مقرر کررکھی ہے۔