سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

16 Dec, 2024 | 10:26 AM

ویب ڈیسک:  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

 کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی،ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1400 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 826 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 301 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں