قیصرکھوکھر: نئے بلدیاتی ایکٹ میں بیوروکریسی بلدیاتی نمائندوں کو جواب دہ نہیں ہوگی،ڈی سی الگ سے کام کرے گا اور بلدیاتی ادارے الگ سے آزادنہ کام کریں گے۔
نئے بلدیاتی ایکٹ کے مطابق میئر ڈی سی کو اپنے دفتر نہیں بلا سکے گا،میئر ڈی سی یا پولیس افسران کی اے سی آر نہیں لکھ سکے گا،بلدیاتی اداروں کو بجٹ محکمہ بلدیات کے ذریعے محکمہ خزانہ دے گا۔
صوبائی فنانس کمیشن میں حصہ بلدیاتی اداروں کومحکمہ بلدیات کے توسط سے ملےگا،سیکرٹری بلدیات بلدیاتی ادارروں کو محکمہ خزانہ سے فنڈز لے کر دےگا،بلدیاتی اداروں کواپنا بھی الگ سے بجٹ ہو گا، بلدیاتی اداروں کے افسران کے تبادلے محکمہ بلدیات کرے گا۔