ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ ,شہریوں کی دہائی

ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ ,شہریوں کی دہائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم افتخار: حکومت نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں  2 روپے 78 پیسے سے لے کر 3 روپے 32 پیسے تک کمی کی  تاہم شہریوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ کمائی کرنے والوں کا بڑا حصہ پیٹرول کے اخراجات کی نذر ہو جاتا ہے اور حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ انہیں مایوس کر رہا ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ حکومت نے ڈیزل گاڑیاں چلانے والوں کے لیے ریلیف دیا ہے لیکن جو پیٹرول استعمال کرتے ہیں، ان کا کیا قصور ہے؟ پیٹرول کی قیمتیں بھی سستی ہونی چاہئیں۔

خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے پر برقرار رکھی ہے  جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 5 پیسے سستا ہو کر 255 روپے 38 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 32 پیسے کمی سے 161 روپے 66 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 78 پیسے کمی سے 148 روپے 95 پیسے کا ہو گیا ہے۔