ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کیخلاف بیانات ٹیلی کاسٹ کرنےسےرکوانے کی سماعت ملتوی

بانی پی ٹی آئی کیخلاف بیانات ٹیلی کاسٹ کرنےسےرکوانے کی سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:بانی پی ٹی آئی کیخلاف بیانات ٹیلی کاسٹ کرنےسےرکوانے کی درخواست پر سماعت،عدالت نےکیس کی مزیدسماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔
عدالت کی درخواستگزار وکیل کو ٹی وی چینلز کے مکمل پتہ جات درست کرنے کی ہدایت کی،جسٹس فاروق حیدر نےپی ٹی آئی کےرہنمااکمل خان کی درخواست پر سماعت کی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ہوئے،درخواست گزارکی جانب سےسردارخرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے،جسٹس فاروق حیدر کا وکیل سے مکالمہ
خرم صاحب آپ نےٹی وی چینلز کےمکمل ایڈریس نہیں لکھے،جسٹس فاروق حیدر کا وکیل سے مکالمہ
یہ پرفارمافریق ہیں ،ان کے مکمل ایڈریس کی ضرورت نہیں ،وکیل درخواست گزار
آپ نے درخواست میں لکھا ہوا ہےکہ یہ ٹی وی چینلزچلارہےہیں، جسٹس فاروق حیدر
ٹی وی چینلزکےمکمل پتہ جات نہیں ہوں گے توان کو نوٹس کیسے جاری ہوں گے؟عدالت
درخواست میں پیمرا سمیت ٹی وی چینلز کو فریق بنایا گیا
 عدالت نےکیس کی مزیدسماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی