ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یاسر شامی بھی رجب بٹ کی حمایت میں بول پڑے

یاسر شامی بھی رجب بٹ کی حمایت میں بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  گزشتہ روز مشہور پاکستانی یو ٹیوبررجب بٹ کو پولیس کےغیر قانونی تحائف قبول کرنے پر گرفتار کیا تھا جس پر  یاسر شامی کا  بھی رجب بٹ کیلئے اپنی حمایت ظاہر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ رجب بٹ کو غلط طریقے سے پھنسایا گیا تھا۔

رجب بٹ پاکستانی یوٹیوب، انسٹاگرام اور فیس بک پر فیملی وی لاگز، اسٹنٹ اور لائف اسٹائل سمیت دیگر کانٹینٹ کے لیے مشہورہیں۔ ان کی ویڈیوز اکثر ذاتی لمحات، سفر اور طرز زندگی کے دیگر عناصر پر مشتمل ہوتی ہیں۔ آج کل یو ٹیوبر اپنی شادی کی شاندار تقریبات کی وجہ سے بھی سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ یوٹیوب پر ان کے 4.56 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

 یاسر شامی نے اپنے حالیہ بلاگ میں یوٹیوبر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ اب آزاد ہے۔ میں اس معاملے کو دیکھنے پر سی سی پی او لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں نے ان سے درخواست کی کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے کی پیروی کریں کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ رجب بٹ کو غلط طریقے سے گھسیٹ کر اس میں پھنسایا گیا تھا۔

یاسر شامی نے واضح کیا کہ رجب بٹ کو شیر کا بچہ اور اسلحہ سمیت متعدد غیر قانونی چیزیں تحفے میں دی گئیں جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا تاہم اس نے اپنے بلاگ میں اعلان کیا کہ وہ ان کا لائسنس حاصل کرنے جا رہے ہیں لیکن اسے گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا میں رجب بٹ کو باآور کرانا چاہوں گا کہ وہ اپنے دشمنوں اور دوستوں کو جانیں۔ اپنے دشمنوں کو پہچاننا سیکھیں جو آپ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ذمہ دار بھی بنیں کیونکہ آپ ایک متاثر کن شخصیت کے مالک ہیں۔

یاسر شامی نے مداحوں کو اپ ڈیٹ کیا کہ رجب بٹ بالآخر گھر جا رہے ہیں۔ اس کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین یاسر شامی کی مثبت سوچ اور حمایت کو سراہ رہے ہیں جو انہوں نے یوٹیوبر کیلئے دکھائی۔