مصری شاہ: ڈولفن اہلکارپرفائرنگ کی موبائل ویڈیومنظر عام پر آ گئی

16 Dec, 2024 | 09:57 AM

وقاض احمد: مصری شاہ کےعلاقہ میں ڈولفن اہلکارکےفائرنگ سے زخمی ہونے کا مقدمہ درج، جبکہ ڈولفن اہلکار پر کی گئی فائرنگ کی ویڈیو بھی سٹی نیوز نیٹ ورک کو موصول ہوگئی۔
مقدمہ ایس ایچ اومصری شاہ رومان اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں اقدام قتل،دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔
گزشتہ رات ایک موریہ پل کےپاس موٹرسائیکل سوارافرادنےفائرنگ کی تھی، فائرنگ سےڈولفن اہلکارجوادزخمی ہو گیا تھا،جواد کوتین گولیاں لگیں،میو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
موٹرسائیکل سوارملزمان پولیس ناکہ پررکنے کی بجائے فرار ہو گئے،ڈولفن ٹیم نےموٹرسائیکل سوار ملزمان کا تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

جائے وقوعہ کی موبائل وڈیومنظر عام پر آ گئی، ویڈیو میں ڈولفن اہلکار کی بائیک کوسڑک پر گرا دیکھا جا سکتا ہے،شہریوں نے ڈولفن اہلکار کو زخمی حالت میں دیکھ کر طبی امداد کی کوشش کی۔
شہری نے فوری ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر کال کرکے رپورٹ درج کرائی، ڈولفن اہلکار کو تین فائر لگے، 2فائربازوایک چھاتی میں لگا۔

مزیدخبریں