ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرائیونگ لائسنس، موٹرسائیکل سواروں کو چھوٹ مل گئی

ڈرائیونگ لائسنس، موٹرسائیکل سواروں کو چھوٹ مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی اور چیکنگ،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے موٹرسائیکل کے لائسنس پر ریلیف جاری رکھنے کااعلان کیا، ایک ہی روز میں لرننگ وریگولر لائسنس کی سہولت میں توسیع کااعلان کیا۔
14ہفتوں سے جاری مہم سے23لاکھ سے زائد پاکستانی مستفید ہوچکے ہیں، لائسنسنگ سنٹرز پر رش اور ٹریفک افسران کی رائے سے توسیع کافیصلہ کیاگیا۔
تمام پاکستانی موٹرسائیکل کے لرننگ لائسنس پر42دن کاریلیف حاصل کرسکتے ہیں،صوبہ بھرمیں آج سےلائسنس کی چیکنگ کو100فیصد یقینی بنایا جائے گا۔
بغیر لائسنس ڈرائیو کرنیوالوں کیخلاف کارروائی اور بھاری جرمانے کئے جائیں گے،قطار اورانتظارسےبچنے کے لیے لائسنسنگ سینٹرز کو 24 گھنٹے فعال بنا دیا گیا۔