راودلشاد:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کے لیے حرف عقیدت، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو دس سال گزر چکے لیکن دکھ آج بھی زندہ ہیں۔
تفصیلات کےمطابق مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے 147 معصوم بچوں اور ان کے اساتذہ کو سفاکیت کا نشانہ بنایا۔ننھے طلبہ جو علم کی روشنی سے اس ملک کے مستقبل کو روشن کرنا چاہتے تھے،درندگی کی نذر ہوئے۔سانحہ 16دسمبرصرف سکول پر ہی نہیں بلکہ انسانیت، تعلیم اور پاکستان کے روشن مستقبل پر حملہ تھا۔
معصوم طلبہ اور اساتذہ کی قربانی نے ہمیں یہ سبق دیا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہر صورت ناگزیر ہے۔اے پی ایس شہداء ہماری قوم کے ہیرو ہیں۔
سانحہ اے پی ایس کے والدین اور اہل خانہ کا حوصلہ اور صبر قابل تحسین ہے۔سانحہ اے پی ایس کے 147 شہدا کا خواب بہتر پاکستان تھا، ہماری ذمہ داری ہے اسےحقیقت مں بدلیں۔ مریم نواز شریف
دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت کرکے ہی دم لیں گے۔
16 دسمبر 2014 کی سیاہ صبح ہر پاکستانی کے دل پر نقش ہے:مریم نواز شریف
16 Dec, 2024 | 09:27 AM