فرانس میں صدی کے بدترین طوفان سے تباہی، 14 افراد ہلاک، 250 زخمی

16 Dec, 2024 | 09:22 AM

سٹی42:فرانس میں صدی کے بدترین طوفان سے تباہی۔سمندری طوفان چیڈو نے مایوٹے کو تہس نہس کر دیا۔مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک، 250 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق طوفان سے ہونے والی تباہی سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق دو سو بیس کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں درخت ، گھروں کی چھتیں اور سائن بورڈ اڑا کر لے گئیں۔سرکاری عمارتوں، اسپتال، سیکڑوں کچے مکانات اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فی الوقت اموات کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔طوفان کا رخ زمبابوےاور ملاوی کی طرف ہوگیا۔

مزیدخبریں