ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردوں نے اساتذہ اور بچوں کو نشانہ بنا کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا، صدر مملکت

دہشتگردوں نے اساتذہ اور بچوں کو نشانہ بنا کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا، صدر مملکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:صدر مملکت آصف علی زرداری کا آرمی پبلک سکول پشاور حملے کی 10ویں برسی پر پیغام، صدر مملکت نے کہا 16 دسمبر 2014ء کے افسوسناک دن دہشت گردوں نے ہمارے بچوں اور قوم کے مستقبل پر حملہ کیا۔

آج کے دن دہشتگردوں نے معصوم بچوں سمیت شہریوں کو سفاکیت سے قتل کیا، صدر مملکت

دہشتگردوں نے اساتذہ اور بچوں کو نشانہ بنا کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا، صدر مملکت

معصوم بچوں پر حملہ گھناؤنا اور انسانیت سوز جرم ہے، صدر مملکت

سانحہ اے پی ایس سے واضح ہے کہ دہشتگردوں کا ایجنڈا ملک میں فساد اور انتشار پھیلانا ہے، صدر مملکت

16 دسمبر کے دن نے ہماری قوم کی اجتماعی یادداشت پر  نقوش چھوڑے، صدر مملکت

ہمارے ہمدردیاں معصوم جانوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں، صدر مملکت

یہ دن ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قوم کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، صدر مملکت

اے پی ایس حملہ ہمارے بچوں، ہمارے مستقبل اور ہمارے وجود پر حملہ تھا، صدر مملکت

سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات دہشتگردوں اور خوارج کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں، صدر مملکت

پاکستانی قوم دہشتگردوں کو کبھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی، صدر مملکت

سانحہ اے پی ایس نے ہمیں دہشتگردی کے خلاف بحیثیت قوم متحد کیا، صدر مملکت

تاریخ گواہ ہے پاکستانی قوم مصیبتوں کے سامنے ہمت نہیں ہارتی، صدر مملکت

یہ دن دہشتگردی کے خلاف متحد ہونے، اس عفریت کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ياد دلاتا ہے، صدر مملکت

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیاسی قیادت نے بھی قربانیاں دیں، صدر مملکت

آج ہم اپنے بہادر سپاہیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، صدر مملکت

اپنے بچوں، قائدین اور شہریوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، صدر مملکت

پاکستان سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی باقیات جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، صدر مملکت

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ طور پر کوششیں کرنا ہوں گی، صدر مملکت

آئیے دہشتگردی کے خاتمے اور پرامن پاکستان کیلئے کام کرنے کا عہد کریں، صدر مملکت