فاران یامین: ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں ملوث11ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 5موٹرسائیکل،4موبائل فون برآمد،ڈولفن سکواڈ نے 11خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیا۔
ملزمان کے قبضہ سے 17پستول،4رائفلیں ،گولیاں ومیگزینز برآمد
ہیلپ لائن پرموصول 903کالزپرفوری ریسپانس عمل میں لایاگیا
دوران پٹرولنگ 39اشتہاری ،184عادی مجرمان،40عدالتی مفروران گرفتار
منشیات فروشوں سے 3بوتلیں شراب،آئس،2740گرام چرس برآمد
159مشکوک گاڑیاں وموٹر سائیکلیں تھانوں میں بند ،314افراد کیخلاف کارروائی کی گئی
13ون ویلنگ،4پتنگ بازی میں ملوث ملزمان گرفتار،ایس پی ڈولفن
کمیونٹی پالیسنگ کےتحت مختلف ہیڈزمیں 87سےزائدافراد کو ریسکیو کیا گیا