ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ؛ ملزم کے ہتھوڑے کے وار سے بیوی، سالی اور ساس کو زخمی، دادا سسر قتل

شیخوپورہ؛ ملزم کے ہتھوڑے کے وار سے بیوی، سالی اور ساس کو زخمی، دادا سسر قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شیخوپورہ کے علاقے تھانہ صدر ایریا میں ملزم نے ہتھوڑے کے وار سے بیوی، سالی اور ساس کو زخمی جبکہ دادا سسر کو قتل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سرگودھا روڈ ماچھیکے اسٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں ہتھوڑے کے وار سے ایک شخص جان بحق اور تین خواتین زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو 1122 کے کالر کا کہنا ہے کہ کال موصول ہوئی جس کے مطابق داماد نے گھر میں داخل ہو کر ہتھوڑے کے وار سے تمام افراد کو زخمی کیا کال موصول ہوتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے فوراً ریسپانس کیا اور زخمی خواتین کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو کی امدادی ٹیم نے جاں بحق شخص کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی خواتین کی شناخت 25 سالہ سدیہ فاروق ،22  سالہ ثانیہ فاروق اور 50 سالہ ارشد بی بی کے ناموں سی کی گئی جبکہ جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ یوسف ولد رحمت علی کے نام سے ہوئی ہے۔

 پولیس نے ملزم کو 1 گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔