وفاقی وزیرپیٹرولیم نےعوام کو بری خبر سنا دی

16 Dec, 2024 | 08:58 AM

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ایل این جی گھریلو صارفین کو دیں گے قیمت بڑھتی جائےگی اور ڈیمانڈکم ہوگی اور گیس کی قیمتیں بڑھنی ہیں۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھاکہ گھریلو صارفین کو گیس دے رہے ہیں اور بچی ہوئی گیس انڈسٹریز کو مل رہی ہے، ایل این جی لی تو فیصلہ کیا گیا کہ یہ پاور سیکٹرکو دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب گیس مہنگی خرید کرسستی بیچتے ہیں تو 6 مہینے بعد قیمت بڑھ جاتی ہے، پائپ لائن کی گیس بھی مہنگی ہوتی جارہی ہے اور گیس کی قیمتیں بڑھنی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ایل این جی کی قیمت بڑھتی جائے گی تو صارفین پربوجھ بڑھتا جائے گا، 66 سے 70 فیصد گیس صارفین کو سبسڈی دیتے ہیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھاکہ ایل این جی گھریلو صارفین کو دیں گے قیمت بڑھتی جائےگی اور ڈیمانڈکم ہوگی۔
 

مزیدخبریں