ملک اشرف: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 20دسمبرتک مختلف نوعیت کےمقدمات کی سماعت ہوگی،سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں رواں ہفتے5ججز2مختلف ڈویژن بنچ سماعت کریں گے۔
آج اورکل جسٹس امین الدین خان اورجسٹس شاہدبلال حسن پرمشتمل بنچ سماعت کرے گا,جسٹس عائشہ اےملک اورجسٹس شاہدوحیدپرمشتمل 2رکنی بنچ آج سماعت کرے گا,جسٹس سیدمنصورعلی شاہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کل سماعت کرے گا.
3رکنی بینچ میں جسٹس عائشہ اےملک اورجسٹس شاہد وحید شامل ہیں,18سے20دسمبرتک جسٹس سیدمنصور علی شاہ ،جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل بنچ سماعت کریگا,18سے20دسمبر تک جسٹس امین الدین خان اورجسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا.